ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغانستان کی صورت حال پرمودی کی سنیئروزراء اوراین ایس اے کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ

افغانستان کی صورت حال پرمودی کی سنیئروزراء اوراین ایس اے کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ

Wed, 18 Aug 2021 00:03:01    S.O. News Service

نئی دہلی17اگست(آئی این ایس انڈیا) افغانستان کی صورتحال نے بھارت کے لیے تشویش پیدا کر دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنی رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی ہے تاکہ وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، وزیر داخلہ امت شاہ ، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی میٹنگ میں موجودہیں۔

معلومات کے مطابق وزیر اعظم افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ وہ کل رات تک صورتحال کے بارے میں معلومات لے رہے تھے اور کابل سے پرواز کے بارے میں تازہ جانکاری لے رہے تھے۔ وزیر اعظم نے ان لوگوں کے لیے کھانے اور دیگر انتظامات کے لیے ہدایات بھی دی تھیں جو جام نگر واپس آئے تھے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ کابل میں ہندوستانی سفیر اور سفارت خانے کے اہلکاروں سمیت 120 افراد کو لے کر منگل کو افغانستان سے گجرات کے جام نگر پہنچا۔ سی 19 طیارہ صبح 11.15 بجے جام نگر کے ایئر فورس اڈے پر اترا اور پھر ایندھن بھرنے کے بعد 3 بجے دہلی کے قریب ہنڈن ایئر بیس کے لیے روانہ ہوا۔ یہ طیارہ شام کو ہنڈن ہوائی اڈے پر پہنچا۔


Share: